عدالتی فیصلے پر حیران ہیں، ججز ملک چلنے دیں، فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، ضمیر کے مطابق نہیں، مریم نواز

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کسی نے مداخلت کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیران ہوں، اس نے وہ کچھ دیا جو مانگا ہی نہیں تھا، 15 دن میں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا کہا جا رہا ہے، جس کو واپس لانا ہے وہ  قوم کا مجرم ہے-

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو واپس لانے والا وہی ہے جو اڈیالہ جیل میں اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔ ایک حکومت ملک کو مستحکم کر رہی ہے تو اسے جانے دو، لوگ کان اور آنکھیں کھلی رکھیں، وہ مزید برداشت نہیں کریں گے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے ایک شخص کو لانے کے لیے آئین کو دوبارہ لکھا، وہ سپریم کورٹ کے ججز سے کہنا چاہتی ہیں کہ ملک کو چلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ فیصلے ضمیر کے مطابق ہوتے ہیں، فیصلے ضمیر کے مطابق نہیں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، اگر آپ نے اپنا ضمیر بیچ دیا ہے تو ہم کیا کریں، پی ٹی آئی نے جو ریلیف مانگا وہ دیا گیا۔ اگر کسی نے سیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ اسی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک بار مہنگائی ہو جائے تو اسے واپس لانا مشکل ہو جاتا ہے۔ شہباز شریف مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔ ہم جو بھی کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور کریں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پراجیکٹ پنجاب میں جاری ہے، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر فراہم کریں گے، قوم سے وعدہ کرتی ہوں، جب تک ہم دفتر میں ہیں۔ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+