نمبر گیم میں تبدیلی، 55 حلقے کھلنے والے ہیں، ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی
- 22, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 55 حلقے کھولنے جا رہے ہیں اور 45 دن میں نمبر گیم تبدیل کر دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ ن لیگ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر لگائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ مینیج کی گئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی سے ایک ایکسٹینشن لی جب کہ وہ مسلم لیگ (ن) سے دوسری ایکسٹینشن لینا چاہتے تھے۔ کام شروع ہوگیا، تمام مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہیں، ہمیں ان سے بات کرنی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے جاتے ہی پاؤں پکڑ لیے اور معافی مانگ لی، اس لیے مجھے پریس کانفرنس نہیں کرنی پڑی۔
تبصرے