وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانی اپنا احسان بھول گئے ہیں

خواجہ آصف

نیوز ٹوڈے :   فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانوں کو بے وفا کہا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی پاکستان میں افغان شہریوں کی مہمان نوازی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برا بھلا کہتے ہیں، پرچم کی بے حرمتی کرتے ہیں اور ہم ان کی میزبانی کرتے ہیں؟ مہمان نوازی کی بھی اپنی حد ہوتی ہے۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا اور عمارت میں گھس کر پاکستانی پرچم اتار دیا۔فرینکفرٹ پولیس نے پاکستانی حکام کو ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی واقعے پر پرسکون رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

پاکستان نے فرینکفرٹ واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ قونصل خانے کی حفاظت میں ناکامی پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے افغان شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی پاکستانی اس واقعے میں ملوث ہوا تو اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+