ن لیگ کو بڑا دھچکا، نواز شریف کے قریبی ساتھی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف

نیوز ٹوڈے :   مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ میں نے خود کو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے کافی عرصے سے الگ کر رکھا ہے۔  عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کر رہا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف! سب ٹھیک نہیں ہے، میں جلد تفصیلی بیان جاری کروں گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+