یوٹیلیٹی سٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی
- 22, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کردی۔وفاقی بجٹ میں تجارتی مقاصد کے لیے چینی کی سپلائی پر 15 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی فروخت بند کر دی ہے جس کے نتیجے میں شہری وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سستی چینی سے محروم ہیں اور اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی موجود ہے تاہم نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 15 روپے فی کلو کے باعث چینی کی فروخت بند ہو گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ایف بی آر سے ایف ای ڈی کی وضاحت کے لیے مشورہ طلب کیا گیا ہے اور جیسے ہی ایف بی آر اسے کلیئر کرے گا فوری طور پر چینی کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔
تبصرے