کشمیریوں کے لیے خوشخبری، دل میں سوراخ والے بچوں کا جسم کاٹے بغیر علاج شروع کر دیا گیا
- 22, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : کشمیر کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وادی میں پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کے بغیر سرجیکل علاج کا عمل شروع ہو گیا ہے۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار مظفرآباد میں پیدائش کے وقت پیدا ہونے والے بچوں کے دل کے سوراخ کو بند کرنے کے لیے ڈیوائس کلوزر کی جا رہی ہے۔
ایک بچے میں پیدائشی طور پر دل کی خرابی نہ صرف پورے خاندان کے لیے دائمی دکھ کا باعث ہے بلکہ آزاد کشمیر میں پہلی بار پرائیویٹ اسپتال میں ایسے 6 بچوں کے جسم کو کھولے بغیر کامیاب آپریشن نے امید کی نئی کرن دے دی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال میں کسی بھی مریض سے منہ نہیں موڑا جاتا، اہل علاقہ کے عطیات سے مایوس مریضوں کے علاج کے اخراجات پورے کرنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔
تبصرے