وفاداریاں بدلنے اور ایم این اے خریدنے کے لیے بڑی آفرز آرہی ہیں: اسد قیصر
- 22, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو دباؤ میں ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایم این ایز کو خریدنے کی بڑی پیشکش کی جارہی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کانسٹی ٹیوشن موومنٹ نے اگلے جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں اور سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا جا رہا ہے، ایک طرف آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تو دوسری طرف سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کو پیغام ہے کہ اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔دوسری جانب اسد قیصر کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ اسد قیصر بتائیں ان کے ایم این ایز سے کون رابطہ کر رہا ہے۔
تبصرے