لال حویلی کے لیے ایک بار پھر بری خبر، شیخ رشید
- 23, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو طلب کرلیا۔ نوٹس میں شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹس کے مطابق سماعت کسی صورت ملتوی نہیں کی جا سکتی۔ لال حویلی اراضی کیس کی سماعت سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے۔ نوٹس کی کاپیاں وقف املاک بورڈ راولپنڈی اور سیٹلمنٹ ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی گئیں۔ نوٹس کی کاپی شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل سردار عبدالرازق کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ لال حویلی کی درخواست پر سماعت 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگی۔
تبصرے