طلباء کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بائیکس سکیم کی تعداد میں اضافہ کر دیا
- 23, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ یتیم طلبہ کو مفت بائیکس دیں گے، پنجاب حکومت نے بائیکس اسکیم کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر 27 ہزار کردی ہے۔
سٹیئرنگ کمیٹی کا بارہواں اجلاس لاہور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طلباء کو بائیکس کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق یتیم بچوں کو مفت بائیک دینے کے لیے تمام پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے درخواست دینے والے یتیم طلباء کو مفت بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔ طلباء پر ایڈوانس رقم کا بوجھ کم کرنے کے لیے پنجاب حکومت ایڈوانس رقم کا نصف ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بائیکس کی تعداد 20 ہزار سے بڑھا کر 27 ہزار دو سو کردی گئی ہے۔ اعلان کے مطابق الیکٹرک بائیک کے لیے درخواست دینے والی تمام خواتین کے لیے بائیکس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تبصرے