بجلی کی قیمتیں کم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، جلد خوشخبری دیں گے، اویس لغاری

اویس لغاری

نیوز ٹوڈے :   وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری اولین ترجیح ہے، ملک کو جلد خوشخبری سنائیں گے اور پاور سیکٹر کو مشکلات سے نکالیں گے۔اپنے حالیہ بیان میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کا جائزہ لے رہے ہیں، کئی آئی پی پیز اور سرکاری پلانٹس پوری صلاحیت سے نہیں چل رہے، ملک کے پلانٹس 3 ارب یونٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبکہ اس وقت ایک ارب 8 کروڑ یا 10 کروڑ یونٹ استعمال ہو رہے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ جولائی اور اگست میں بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے، کئی پلانٹس زیرو پر بھی چل رہے ہیں، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے آئی پی پیز سے بات کی جائے، استعدادی ادائیگیاں کم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آئی پی پیز کے معاملے پر ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہمارے فرنس آئل پلانٹس پر سالانہ 81 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، کل پیداوار کا صرف 2 فیصد فرنس آئل پلانٹس سے پیدا ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پلانٹس استعمال کریں یا نہ کریں، ہم اس کی ادائیگی کرتے ہیں، حکومت کے پاس 4 آر ایل این جی، نیلم جہلم اور دیگر ہائیڈرو پلانٹس ہیں، ان پلانٹس کو قرضے لے کر تار تار کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+