انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر، دلچسپ فیچر متعارف

انسٹاگرام

نیوز ٹوڈے :    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے مطابق صارفین اب ریلز (شارٹ ویڈیوز) میں متعدد آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ صارفین اب ایک ہی ریل میں 20 ٹریکس شامل کر سکتے ہیں، جس کے لیے صارفین کو ریل ایڈیٹر میں 'ایڈ ٹو مکس' آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ایک بار ٹریک کو فیچر میں شامل کرنے کے بعد صارف کو صرف اس حصے کو تراشنے اور شامل کرنے کا اختیار ملے گا جو وہ چاہتے ہیں۔انسٹاگرام کے مطابق مشترکہ ٹریک کو ایک ہی تخلیق کار سے منسوب کیا جائے گا تاکہ ان کے مداح اس منفرد مرکب کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

انسٹاگرام کے مطابق، ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کا آغاز تخلیق کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کرنے کا اختیار دیتا ہے جو ان کے اور ان کے سامعین کے لیے کارآمد ہو۔اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر انہیں اپنے کلپس پر لاگو کرنے کے لیے اب کوئی دوسرا ایڈیٹر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+