ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی

نیوز ٹوڈے :   ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پنجاب اسمبلی میں اہم قرارداد جمع کرادی گئی۔ایم پی اے بسمہ چوہدری کی جانب سے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اہم قرارداد جمع کرادی گئی۔ یہ ایک ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جہاں بھی ہو۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ عافیہ صدیقی کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ عافیہ صدیقی پر نہ صرف جسمانی بلکہ جنسی تشدد بھی کیا جاتا ہے، کیا ریاست پاکستان اپنی بیٹی کی اس بے حرمتی کو برداشت کر سکتی ہے؟ عافیہ صدیقی پر ذہنی دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور اسے اس کے مذہب سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ انہیں امام سے ملنے نہیں دیا جا رہا، عافیہ صدیقی کو قانونی دفاع کے حق سے محروم کرنے کے لیے دستاویزات پر دستخط کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہمیں پاکستان کی بیٹی پر یہ ظلم اور بربریت قبول نہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے بھرپور اور مخلصانہ کوششیں کی جائیں، یہ کوششیں نہ صرف زبانی بلکہ عملی طور پر بھی کی جائیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بلا تاخیر عمل کیا جائے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی گرتی ہوئی جسمانی اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمدردی رہائی ایکٹ کے مطابق رہا کیا جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بلاجواز بیس سال سے جیل میں رکھا گیا ہے، وہ شدید بیمار ہیں اور کسی کے لیے خطرہ نہیں، وزیراعظم پاکستان خود امریکا کو صدارتی معافی اور ہمدردانہ رہائی کے لیے خط لکھیں۔قرارداد میں مزید استدعا کی گئی کہ حکومت پاکستان فوری طور پر امریکی محکمہ خارجہ سے میڈیکل ٹیم کا معائنہ کرنے اور اپنی پسند کے امام سے ملاقات کرنے کی درخواست کرے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+