جسٹس عالیہ نیلم نے قومی خزانے کے ایک ارب روپے بچائے

جسٹس عالیہ نیلم

نیوز ٹوڈے :   چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات کا نوٹس لے لیا۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے لیے اضافی آلات کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے ویڈیو لنک سسٹم موجود ہے۔رجسٹرار کے مطابق پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک سے متعلق سماعت جاری ہے، ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے، اس لیے ویڈیو لنک سے متعلق نیا سامان خریدنے کی ضرورت نہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+