بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا ٹریننگ ہیڈ کوارٹر تھا، جہاں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملہ کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا گناہ کیا، یہ کوئی پارٹی نہیں بلکہ انتشار پسند گروہ ہے اور انارکیسٹ گروپ کا مقصد صرف فساد کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ایک پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، فضائیہ کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈر ہاؤس کو جلایا گیا اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔ سر ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی سازشیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنا، سیفرز اٹھانا، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اسی بڑی سازش کا حصہ ہیں۔ 2014 میں اس جماعت نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کیا اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ثبوت و شواہد کی موجودگی میں آئین و قانون کی پاسداری کی جائے، شرپسندوں اور انتشار پھیلانے والے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور ملکی مفادات کا تقاضا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+