پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا

بھوک ہڑتالی کیمپ

نیوز ٹوڈے :   سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی اور دیگر بھی موجود تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے جو سپیکر کے سامنے لائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور غیر قانونی چیزیں ہو رہی ہیں، ہم اس ایوان کی بلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں خدشات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے غیر ملکی بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا علامتی احتجاج روزانہ رات 8 بجے تک جاری رہے گا، ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیادتی کا خاتمہ اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+