سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کی منظوری

تنخواہوں میں مزید اضافے

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اضافے کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے یہ منظوری ایڈہاک ریلیف الائنس کے ذریعے یکم جولائی 2024 سے دی تھی۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی بنیادی جاری تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اسی طرح گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صرف 10 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔ تاہم مرکز اور دیگر صوبوں کی طرز پر اب اسے 25 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس کے لیے فنانس بل 2024 میں ترمیم کی منظوری صوبائی اسمبلی سے لی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+