سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ

اسکولوں کی تعطیلات

نیوز ٹوڈے :   محکمہ تعلیم سندھ نے موسم کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمی اور بارش کے امکان کے پیش نظر تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، تمام نجی اور سرکاری اسکول یوم آزادی سے متعلق پروگرام منعقد کریں گے۔

سردار علی شاہ نے کہا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں جون جولائی کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول کھلنا تھے تاہم موسم کی خرابی کے باعث اسکول اب 15 اگست سے کھلیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+