تحریک انصاف پر پابندی، حکومت کو بھرپور حمایت مل گئی

تحریک انصاف

نیوز ٹوڈے :    ایکس سروس مین سوسائٹی نے تحریک انصاف پر مکمل پابندی کی حمایت کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔انارکیسٹ گروہوں نے بنوں سمیت ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ ہمارے آنگن میں 40 لاکھ مہاجرین بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوسائٹی کے ترجمان عزیز اعوان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پہلے سب سے زیادہ دہشت گردی عراق میں ہوتی تھی لیکن اب رپورٹ آئی ہے سب سے زیادہ دہشت گردی پاکستان میں ہوتی ہے۔ بھارت میں دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں، یہ تشویشناک ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہمارے 23,000 فوجیوں میں سے 10,000 دہشت گردی سے مارے گئے۔ ہماری فوج کو نشانہ بنانے اور حملے کرنے والوں کی وجہ پاکستان کو کمزور کرنا ہے اور CPEC کو روکنا ہوگا۔ ان سب باتوں سے بڑھ کر ہمیں افغان حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ افغانستان کے ساتھ ہماری وسیع سرحدیں ہیں۔ ہماری سرحد 2640 کلومیٹر پر محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنوں سمیت مختلف علاقوں میں انارکیسٹ گروپ نے ملک میں افراتفری شروع کر رکھی ہے اور بنوں میں بھی انارکیسٹ گروپ نے حملہ کیا۔ کینٹ سمیت کئی اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ سوشل میڈیا والوں کے زور پر ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے، سیاسی گروپ فوج پر حملے کر رہے ہیں، سیاسی گروپ سپریم کورٹ پر حملے کر رہے ہیں۔ 

بھارت کے لوگ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے گیت گا رہے ہیں۔ ملک کے اندر سے قوتوں کے خاتمے کے بعد ملک میں امن کیسے آئے گا؟ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد دہشت گرد ہیں۔ پی ٹی آئی پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ اگر ہمارا ملک اور فوجیں ہیں تو ہمارے پاس سب کچھ ہے۔ موجودہ آرمی چیف پاکستان کو اولیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی چیک پوسٹوں پر امریکی ہتھیاروں سے حملے کر رہی ہے۔ امریکہ 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ چھوڑ کر افغانستان سے چلا گیا۔ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سال ہمارے شہداء کی تعداد 575 ہوگئی۔

عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 10 ممالک ایسے ہیں جو دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان چوتھے اور بھارت 14ویں نمبر پر ہے۔ امریکی انخلاء کے بعد 40 لاکھ مہاجرین ہمارے آنگن میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استحکام کے عزم کے خلاف صوبائی اسمبلی سے قرارداد کی منظوری افسوسناک ہے، امریکہ افغانستان سے نکل کر ہمارے لیے دہشت گرد چھوڑ گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+