نان فائلرز کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان

نان فائلرز

نیوز ٹوڈے :    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ نان فائلرز کو بھی سرمایہ کاری پر 35% ٹیکس کٹوتی ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے، نان فائلرز سے گاڑیوں کی خرید و فروخت پر 200 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے تاہم انہیں حج و عمرہ اور تعلیمی سفر پر استثنیٰ حاصل ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+