پولیس کا مسجد کے اسپیکر سے ملزم کو وارننگ دینے کا انوکھا طریقہ

مسجد کے اسپیکر سے ملزم کو چالان

نیوز ٹوڈے :   فیصل آباد میں ایس ایچ او نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انوکھا انداز اپنایا، کھڈیاں وڑائچاں میں مسجد کے اسپیکر سے ملزم کو چالان کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ایس ایچ او صدر رائے آفتاب نے بھی مسجد میں اسپیکر پر نامناسب الفاظ استعمال کیے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے مسجد کے مین گیٹ کے سامنے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے کھڈیا وڑاچن کے ایس ایچ او صدر رائے آفتاب مقامی مسجد میں داخل ہوئے اور ملزمان کو سامنے آکر اسپیکر پر لڑنے کا چیلنج دیا۔

واقعے کے حوالے سے ایس ایچ او صدر کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ہی علاقے کے دو خطرناک اشتہاری ملزمان کی ہلاکت کے بعد ان کے ساتھیوں نے مدعی کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور سوشل میڈیا پر پولیس سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+