جعلی بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 200 آسامیاں ختم کر دی گئیں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

نیوز ٹوڈے :   مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں گریڈ 22 تک کی 200 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی 1700 میں سے 200 آسامیاں ختم کی ہیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ برسوں میں کی گئی کئی غیر قانونی بھرتیاں اور ترقیاں بشمول گریڈ 22 کی 3 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں جس سے سیکرٹریٹ میں گریڈ 21 کی صرف 10 آسامیاں رہ گئی ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد گریڈ 22 کے سیکرٹری نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔دونوں سرکاری افسران پر ریکارڈ میں ہیر پھیر، اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے اور فنانس کمیٹی کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+