نواز اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں، کسی کو منہ نہیں دکھا سکیں گے، فواد

نواز شریف اور آصف زرداری

نیوز ٹوڈے :    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے معزز جج پر عدم اعتماد ہے، دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہےایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ آپ نے پی ٹی آئی کے بانی کو 14 ماہ جیل میں رکھا، کیا فرق پڑا، کالا نشان چھین لیا، نشان کیسے دیا، پھر بھی لوگوں نے ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ جسے ڈیجیٹل دہشت گردی کہا جا رہا ہے وہ پی ٹی آئی نہیں کر رہی، ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی، بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی آج کابینہ اجلاس میں لگائی جا رہی ہے، نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں، اس غلطی کے بعد آپ کسی کو منہ نہیں دکھا سکیں گے۔ .

انہوں نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ یا کسی قانون کو نہیں مان رہے، رؤف حسن اور احمد کو فوری رہا کیا جائے، عدالت سے لڑائی، عوام سے لڑائی اور معیشت تباہ، یہ تو شروعات ہے لیکن آنے والے دنوں میں  لوگ چیخیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر جماعتوں کی کسی طور حوصلہ افزائی نہ کی جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+