بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈ تشکیل دیے گئے، آزاد ڈائریکٹرز تعینات

بجلی کی تقسیم

نیوز ٹوڈے :    وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے ڈائریکٹرز کا تقرر کر دیا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئیسکو، فیسکو، لیسکو، میپکو، پیسکو اور حیسکو کے لیے آزاد ڈائریکٹرز کا تقرر کیا گیا ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق 11 میں سے 6 سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نئے بورڈز تشکیل دے دیے گئے، نئے ڈسکو بورڈز کی تشکیل 3 سال کے لیے ہوگی۔

عمر فاروق خان کو فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر طاہر مسعود اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔عامر ضیاء کو لاہور اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے بورڈز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ بخت اللہ خان پشاور اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے بورڈز کے چیئرمین ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہونے کے بعد نئے بورڈز بنائے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 24 جون کو 9 ڈسکوز کے نئے بورڈز بنانے کی منظوری دی تھی جب کہ وزیراعظم نے حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ روک دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+