پابندی کا کوئی خطرہ نہیں، سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی، ہے اور رہے گی: عمر ایوب

عمر ایوب

نیوز ٹوڈے :   قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی، ہے اور رہے گی۔ نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم تازہ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے رؤف حسن پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رؤف حسن پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف دسمبر تک حکومت میں آجائے گی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، ہمیں اکثریت ملے گی اور تحریک انصاف حکومت میں ہوگی، مخصوص نشستوں سے متعلق بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کہ ہمیں نہ ملیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+