اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ

نیوز ٹوڈے :   اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کا پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے پاس زیر التوا رہے گی، اسلام آباد انتظامیہ درخواست پر قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے،  محرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر این او سی واپس لینے کا حکم، چیف کمشنر نے این او سی واپس لینے سے قبل پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔ حکم نامے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+