حکومت کا طلباء میں کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان؟

 پرائم منسٹر یوتھ پروگرام

نیوز ٹوڈے :   پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے طلباء کو بتایا ہے کہ اس سال پرائم یوتھ پروگرام میں ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ لائے جا رہے ہیں۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے جامعہ این ای ڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت نے انڈومنٹ فنڈ بنایا، پنجاب کے ماڈل سکولز دنیا کے سکولوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پنجاب حکومت وقف ہے. حکومت پاکستان کی جانب سے اس فنڈ کو اب انڈومنٹ فنڈ بنا دیا گیا ہے، پورے پاکستان میں دانش سکول بنائے جا رہے ہیں، اس سال پرائم یوتھ پروگرام میں ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ لائے جا رہے ہیں،

رانام شہود نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بے پناہ ہے، انہیں ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان میں ای سپورٹس کی پہلی فیڈریشن بنانے پر کام کر رہی ہے، اس سال دس سپورٹس اکیڈمیاں بنائی جا رہی ہیں، ہر کھیل کے لیے الگ اکیڈمی ہو گی۔ سیف گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، حکومتوں کو نوجوانوں کو پلیٹ فارم دینا ہوگا، جہاں وہ تعلیم پر اتنا خرچ کریں، ہنر مند لیبر دنیا کی مانگ ہے۔

یونیورسٹی میں تقریر کے بعد رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت کے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوا، اگر پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو پیٹرول 1200 روپے فی لیٹر، بجلی کا یونٹ 400 روپے مہنگا ہوتا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+