پنجاب حکومت نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرایا
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں قید قیدی ہے۔
لاہور سے ایک بیان میں پنجاب کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر توڑ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا۔ ان کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو وہ مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 45 ماہ سے ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا تھا، آج چیلے ظلم کا رونا رو رہے ہیں۔
تبصرے