مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے ایک اور بری خبر
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف نے ٹیکس کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکومت پر واضح کیا ہے کہ قرض کے لیے شرائط ہر صورت میں پوری کرنا ہوں گی، ورنہ منی بجٹ لانا پڑے گا۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس سے بجٹ کے اہداف متاثر ہوں۔ زرعی ٹیکس کا ہدف صوبوں اور وفاق کے درمیان تعاون پر منحصر ہے، قانون بننے پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ممکن ہے، ٹیکسوں کا نیا ڈھانچہ بنانے کے لیے وفاق اور صوبوں کا تعاون ضروری ہے۔ پی آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق فیصلے نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف ذرائع نے حکومتی تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے نئے قرضہ پروگرام پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ نئے قرضہ پروگرام کی کامیابیوں پر مبنی ہوگا۔
تبصرے