الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے 39 ارکان قومی اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ایس آئی سی سرٹیفکیٹ سے قبل کمیشن میں جمع کرائے تھے۔الیکشن کمیشن نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق چیف وہپ عامر ڈوگر اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی سمیت 39 ارکان قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
ان کے علاوہ شاندانہ گلزار، زرتاج گل، جنید اکبر، شہرام خان، عاطف خان اور لطیف کھوسہ کا نوٹیفکیشن بھی الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔
واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔ نشستیں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔
،
جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان،جسٹس منیب اختر جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عرفان خان شامل ہیں۔ سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ تھے۔14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں مختص نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ 39 ارکان اسمبلی کی فہرست بھی شامل ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 39 ارکان میں سہیل سلطان، سلیم رحمان، امجد علی خان، بشیر خان اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی، انور تاج،عامر ایوب، فضل محمد خان، ارباب شاندانہ گلزار شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے اسامہ میلہ، شفقت اعوان،عامر ڈوگر، ، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز، زین قریشی، خرم شہزاد ورک رانا فراز نون، صابر قریشی، اویس حیدر جکڑ،علی افضل ساہی، زرتاج گل کو تحریک انصاف کا رکن قرار دے دیا۔ -انصاف دی گئی سپریم کورٹ نے علی محمد خان، شہریار آفریدی، انیقہ مہدی، احسان اللہ ورک، بلال اعجاز، عمیر خان نیازی، ثناء اللہ خان مستی خیل کو آزاد رکن قرار دے دیا۔
تبصرے