دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

احتجاج پر پابندی

نیوز ٹوڈے :    محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں عوامی اجتماعات، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق آج  سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ دفعہ 144 کا نفاذ انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، عوامی مفاد میں صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔ ہے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کی انتظامیہ حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا لائحہ عمل تشکیل دیا تھا۔

تحریک انصاف نے جمعہ 26 جولائی کو عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا بنیادی مقصد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور دیگر کارکنوں کی رہائی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک تحفظ اِن نے 26 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔تحریک تحفظ تحفظ اِن پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+