قبروں پر ٹیکس کی خبر، اصل حقیقت سامنے آ گئی

قبروں پر بھی ٹیکس

نیوز ٹوڈے :   سوشل میڈیا پر ایک خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں بڑوں اور بچوں کی قبروں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے ایکس صارف کی جانب سے ان کے اکاؤنٹ پر دو منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بڑوں کی قبر پر 1500 روپے اور بچوں کی قبر پر 1 ہزار روپے ٹیکس۔ " "

پوسٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو ایک مقامی نیوز چینل کی رپورٹ پر مبنی ہے، جس میں یہی دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم سرکاری حکام کے مطابق صوبہ پنجاب میں قبروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور یہ خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ لاہور میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی اسپیشل سیکریٹری آسیہ گل نے بھی انٹرنیٹ پر کیے جانے والے اس دعوے کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ’’نہ تو محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ایسی کوئی تجویز دی گئی ہے اور نہ ہی حکومت نے ایسی کوئی تجویز دی ہے۔ " کوئی منظوری نہیں دی گئی۔ "

دوسری جانب صوبے بھر میں ماڈل قبرستانوں کے قیام کی ذمہ دار ’پنجاب شہر خاموشاں اتھارٹی‘ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس اسلم ندیم نے بھی تصدیق کی کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز ہے۔ اس پوسٹ میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے شیئر کیا گیا ویڈیو کلپ دراصل 2019 کا ہے جب پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+