بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی گئی
- 26, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : دریائی پانی میں اضافے کے بعد بجلی فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔دستاویزات کے مطابق جون 2024 میں پن بجلی کی مجموعی پیداوار میں 4.17 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو 9 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
دستاویز کے مطابق جولائی میں موصول ہونے والے بلوں میں ایف سی اے فی یونٹ 2 روپے 63 پیسے ہو گا، کل پیداوار میں پن بجلی کا حصہ 4.17 فیصد بڑھ گیا، مئی میں پن بجلی 30.96 فیصد، جون میں 35.13 فیصد تک پہنچ گئی۔ جون 2024 میں 13 ارب 459 ملین یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ مئی کے لیے نیپرا نے ایف سی اے کو 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت دی تھی۔
تبصرے