بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو پیغام پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے بانی

نیوز ٹوڈے :   پی ٹی آئی کے بانی کے آرمی چیف کو پیغام پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے بانی کے پیغام کے جواب میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فوج، آرمی چیف اور ریاست کے خلاف ان کا پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ایسے بیان سے یہ سب باتیں بھلائی نہیں جا سکتیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی، نومبر میں چیف جسٹس کی تبدیلی کے ساتھ ہی الیکشن کی تیاری کریں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان چیزوں کو ایک ساتھ دیکھیں تو پی ٹی آئی کی قیادت کی بات پر شک ہوتا ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہوگا اور ان چیزوں کو منظم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کچھ کرنے جا رہے ہیں یا کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ راستہ نکالنے کے لیے جال بُن رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+