مٹیاری: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1500 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج
- 26, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) حکام نے مٹیاری میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1500 سے زائد افراد کے خلاف بجلی چوری کے 10 مقدمات درج کر لیے ہیں۔حیسکو حکام کے مطابق ہالا، نیو سعید آباد اور مٹیاری تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں 1500 سے زائد بجلی چوروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایکسیئن حیسکو کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 60 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، جس کی روک تھام کے لیے انہوں نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں مقدمات درج کر لیے ہیں، اگلے مرحلے میں گرفتاریاں شروع کر دیں گے۔حیسکو حکام کی جانب سے رات گئے درج کیے گئے مقدمات کے بارے میں شہریوں کو علم نہیں تاہم مقدمات میں شہریوں کی بڑی تعداد کو نامزد کیا گیا ہے۔
تبصرے