پنجاب بھر میں کچرا ٹیکس لگا دیا گیا
- 29, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی نے صوبے کے تمام شہروں میں گاربیج ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر بھی گاربیج ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔ کچی آبادیوں پر بھی کچرا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیہات میں 5 سے 10 مرلہ، 10 مرلہ سے ایک کنال یا اس سے زیادہ کے گھروں پر 200 روپے ماہانہ کچرا ٹیکس کی منظوری دی گئی ہے۔ بڑے گھروں پر 400 روپے ماہانہ گاربیج ٹیکس، چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں چھوٹے کاروباروں اور دکانوں وغیرہ پر 300 روپے، جب کہ بڑے کاروباروں پر 700 روپے کچرا ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں گاربیج ٹیکس کی شرح دیہات اور دیگر شہروں کے مقابلے بڑھا دی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت کی شہری آبادی میں 2 روپے 50 پیسے کا کچرا ٹیکس ہے۔ 5 مرلہ مکان پر 300 روپے عائد کیے گئے ہیں، 10 مرلہ اور ایک کنال کے گھر کے لیے 2,000 روپے ماہانہ اور اس سے بڑے گھر کے لیے 5,000 روپے، شہروں میں دکانوں وغیرہ کے لیے 500 روپے، اور درمیانے کاروبار کے لیے 1000 روپے۔ پہلے ہی شہروں میں فیکٹریوں، کارخانوں اور بڑے کاروباری اداروں سے 3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
تبصرے