جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

جماعت اسلامی

نیوز ٹوڈے :   جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے حکومتی وفد ہفتے کی رات گئے مری روڈ پہنچا اور جماعت اسلامی کے امیر کو مذاکرات کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے۔ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے مری روڈ پہنچنے والے حکومتی وفد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امیر کو مذاکرات کی دعوت دینے آئے تھے، جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ .

وفاقی وزیر اطلاعات کی حافظ نعیم الرحمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کے امیر سے مذاکرات کی درخواست کی، جس پر حافظ نعیم نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔ جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی کمیٹی میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سید فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جماعت اسلامی کے کارکنوں کی رہائی نہیں ہو جاتی۔ حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+