کھلا دودھ استعمال کرنے والوں کے لیے تشویشناک خبر آ گئی

دودھ

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا میں دودھ کے معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی جس کے دوران صوبے بھر میں دودھ کے 93 فیصد نمونے غیر تسلی بخش قرار پائے۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 27 جون سے 7 جولائی تک ملک میں نمونے لینے کی مہم چلائی گئی جس میں 3 لاکھ 23 ہزار لیٹر دودھ کے 583 نمونے لیے گئے اور ان کا تجزیہ کیا گیا۔ تجزیاتی رپورٹ میں دودھ کے 541 نمونے غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر پائے گئے، صرف 7 فیصد نمونے ہی انسانی صحت کے لیے درست قرار پائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+