عمران خان دسمبر میں وزیراعظم ہوں گے، بڑا دعویٰ

عمران خان

نیوز ٹوڈے :    عمران خان دسمبر میں وزیراعظم ہوں گے، دعویٰ کیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی، وزیراعظم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹربیونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں ہوں گے، مینڈیٹ ملا تو یہ الیکشن ٹھیک ہے، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔ اداروں کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری، ملک اسی وقت آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+