مفت بجلی ختم ہونے کی خبر پر ارکان اسمبلی شدید برہم ہوگئے
- 29, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : مفت بجلی کی خبر پر ارکان اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا اور شکایت کی کہ پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتی ہے جبکہ بجلی اور گیس کے بل بھی ادا کرتی ہے۔اراکین کا مزید کہنا تھا کہ کرایہ، بجلی اور گیس کی ادائیگی کے باوجود پارلیمنٹیرینز پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔ ارکان نے سپیکر سے شکایت کی اور وزارت توانائی کے اس مہم پر جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے کے اقدام کو مجرمانہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی فی الفور جعلی خبروں کی تردید کرے۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ارکان کی عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایوان کا نگہبان ہونے کے ناطے ارکان کے احترام میں اضافے کو یقینی بنائے گا۔
واضح رہے کہ آئی پی پیز کے خلاف آگاہی مہم کے بعد انرجی پلاننگ کمیشن میں اخراجات کم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خبر سامنے آئی جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے، ججز، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر کو مفت بجلی اور دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔
تبصرے