جعلی سیمنٹ فروخت ہونے کا انکشاف
- 29, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : شہر میں جعلی سیمنٹ بیچنے والے سرگرم ہوگئے، لاہور کے علاقے سندر میں تاجر الیاس مجید کو جعلی سیمنٹ کی چار سو بوریاں فروخت کر دیں۔ سیمنٹ کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا تو سیمنٹ لانے والا عملہ ٹرک چھوڑ کر بھاگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں تاجر الیاس مجید نے سیمنٹ کی 400 بوریاں منگوائیں۔ کوالٹی کنٹرول انجینئر کی جانب سے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سیمنٹ جعلی ہے۔ جعلی سیمنٹ فروخت کرنے والوں کی جانب سے الیاس مجید کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تبصرے