ای بائیک، سولر پروگرام، ہیلتھ کارڈ اور دیگر اسکیموں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے

ای بائیک، سولر پروگرام

نیوز ٹوڈے :   صوبہ پنجاب میں ای بائیک، سولر پروگرام، ہیلتھ کارڈ اور دیگر اسکیموں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں سماجی و اقتصادی رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے خوشحالی سروے کا نام دیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجسٹریشن مراکز پر عوام کو رجسٹریشن کے لیے آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبے بھر میں گھروں اور ہر گھر کی معاشی حیثیت کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ سماجی و اقتصادی رجسٹری کے تحت دیہات کے لوگ گھر بیٹھے پورٹل اور ہیلپ لائن 080002345 پر بھی اپنا اندراج کروا سکتے ہیں، درخواست بھی دے سکتے ہیں، سروے میں مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا، پانچ ہزار رجسٹریشن مراکز بنائے گئے ہیں۔ سوشیو اکنامک رجسٹری کے لیے صوبے بھر میں قائم کیا گیا ہے، لوگ اس مقصد کے لیے گھر بیٹھے پورٹل پر خود کو بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن 080002345 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آن لائن ویب پورٹل www.pser.punjab.gov.pk پر اپنی تفصیلات درج کر سکتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+