ہماری حکومت کو لانے اور پھر گرانے میں کس کا کردار تھا؟ شفقت محمود کے انکشافات

شفقت محمود

نیوز ٹوڈے :    سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں حکومت میں لانے اور پھر ہماری حکومت گرانے اور پی ڈی ایم کی حکومت بنانے میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کا کردار تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ امریکا سے سائفر پہلی بار نہیں آیا بلکہ کئی بار آیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے اجلاس میں سائفر لہرانے سے دونوں کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران کچھ لوگ پی ٹی آئی کے بانی کو غلط مشورے دے رہے تھے جس پر میں بہت ناراض تھا لیکن اس وقت وہ میری کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ اس وقت میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہی باہر نکل جانا چاہیے تھا۔ شفقت محمود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے اور ہماری حکومت ختم ہونے والی ہے، ہمیں وزارتیں چھوڑنی چاہئیں۔ سب کچھ الٹا ہو رہا تھا، لیکن سیاسی طور پر سائفر کھیلنا میرے لیے کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی، یہ سیاست تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ذاتی طور پر جنرل باجوہ سے بہت ناراض ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ جو ہوا وہ ان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ یہ اپنی مدت پوری کرنے والی تیسری حکومت ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+