چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکیاں دینے پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

تحریک لبیک

نیوز ٹوڈے :    تحریک لبیک کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ٹی ایل پی کے 1500 کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، بغاوت اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کی توہین، حکومت میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے سپریم جوڈیشری کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر ٹی ایل پی کے وائس چیئرمین سمیت 1500 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔لاہور پولیس نے ایس ایچ او حماد حسین کی شکایت پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+