جماعت اسلامی کا دھرنا، پی ٹی آئی نے اہم اعلان کر دیا
- 29, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : جماعت اسلامی کا دھرنا، پی ٹی آئی نے اہم اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بجلی اور مہنگائی کے مسئلے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ وہ دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ شبلی فراز نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، جماعت اسلامی کی عملی حمایت ممکن ہے۔ شبلی فراز کہتے ہیں کہ اس ملک میں سیاسی طور پر لیکن بڑا عدم استحکام ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی 9 مئی کے پیچھے سیاست کرتے ہیں اور کبھی آرٹیکل 144 کے پیچھے۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔
تبصرے