چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکیاں دینے والے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا
- 29, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے والے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، ٹی ایل پی کے نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز کا سر قلم کرنے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں روپوش تھے۔ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت پھیلانے، کرپشن پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں انصاف کی راہ میں رکاوٹ اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران ظہیر الحسن شاہ نے عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی۔یاد رہے کہ ٹی ایل پی نائب امیر سمت کے 1500 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ ایس ایچ او احمد حسین کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔
تبصرے