ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان

نیوز ٹوڈے :  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور آئی پی پیز کے ٹھیکوں کے خلاف ملک گیر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔راولپنڈی میں  خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 دن کا وقت دے رہے ہیں، مطالبات پورے ہوں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور نہیں ہوسکا، جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ دیے ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں مہنگائی اور آئی پی پیز کے ٹھیکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+