شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی تحریک چلائے گی، میری ضرورت پڑے گی
- 30, جولائی , 2024
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے، رہائی کی تحریک سے مطمئن نہیں، تحریک کے لیے این او سی اور اجازت کی ضرورت ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات مئی میں ہوئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات ہیں لیکن کوئی دھڑے بندی نہیں، فواد چوہدری کی طرح نہیں کہ کوئی مجھے پارٹی میں رکھے گا تو میں رہوں گا، ایک بار پارٹی سے نکال دیا گیا تو فواد چوہدری کی طرح واپس نہیں آؤں گا۔ .
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جن پولیس والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ صوبے پر مسلط ہیں، ہماری چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے سب اچھی نشستوں پر بیٹھے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ جب چیف سیکرٹری اور آئی جی ایک ہی ہیں تو علی امین بااختیار کیسے ہوں گے، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو تبدیل نہیں کیا گیا تو وزیراعلیٰ انہیں واپس کریں۔
تبصرے