وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدلیہ مخالف مہم چلا رہے ہیں، الزام

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب

نیوز ٹوڈے :    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدلیہ مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں،  سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جا رہا۔ ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنا ایک عام سی بات ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے شہباز شریف آج قومی اسمبلی میں عدلیہ کے طرز عمل پر تقریر کرنے والے ہیں۔ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے پر شہباز شریف کو بھی نااہل کیا جا سکتا ہے۔
مریم نواز کے بعد مسلم لیگ ن کے ایم این ایز، ایم پی ایز عدلیہ کا مذاق اڑا رہے ہیں، ن لیگ عدلیہ پر حملے کر رہی ہے، پاکستان میں اس وقت غیر یقینی  صورتحال ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست، معیشت کا بحران ہے، اب عدالتی بحران بھی پیدا ہو گیا ہے، شہباز شریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+