گوادر دھرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد سرحد پر پھنس گئی
- 30, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : گوادر میں دھرنے اور ہڑتال کے باعث خواتین اور بچوں سمیت زائرین کی بڑی تعداد پاک ایران سرحد پر پھنس گئی۔گوادر اور مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے باعث انتظامیہ نے گوادر کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے ہیں، مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 سمیت تمام شاہراہیں بند ہیں۔کوئٹہ میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون اور گردونواح کی سڑکیں چوتھے روز بھی عام ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
گوادر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دھرنے اور احتجاج کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے گوادر سہاب تک بند ہے، احتجاج اور دھرنے کے باعث زائرین کی بڑی تعداد سرحد پر پھنس گئی، زائرین پھنس گئے۔ سرحد پر کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے اور خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زائرین کو کراچی لانے میں مشکلات ہیں جب کہ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چالیں کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تبصرے