فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان

عمران خان

نیوز ٹوڈے :    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے فوج سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ہم فوج سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور ان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، آپ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا، ہم نے فوج پر الزام نہیں لگایا، صرف تنقید کی، ایس آئی ایف سی کیا ہے اور محسن نقوی کون ہے؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے، محسن نقوی ان کے نمائندے ہیں، وہ ان کے ذریعے یہاں تک پہنچے ہیں۔
صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ اگر محسن نقوی کو وہاں سے مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو کیا وہ مذاکرات کریں گے؟ جس پر پی ٹی آئی کے بانی نے جواب دیا کہ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا، انہوں نے آئی جی پنجاب کے ساتھ مل کر ہم پر ظلم کیا جب کہ مریم نواز بھی فاشسٹ ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغوا کیا گیا، تو چیف جسٹس عامر فاروق نے اسے درست قرار دیا، جسٹس عامر فاروق سے درخواست ہے کہ خود کو میرے کیسز سے الگ کریں، ہائی کورٹ میں اور بھی ججز ہیں اور کیسز کسی اور کو دیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں تحریک انصاف کا کوئی رکن ملوث ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور فوج کو لڑائے اور ہماری پارٹی کو تباہ کرے۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+